دوحہ میں پاکستان اورسیزز کمیونٹی قطر کی جانب سے یوم آزادی کی پروقار تقریب
دوحہ: پاکستان اورسیزز کمیونٹی قطر کے زیر اہتمام دوحہ میں یوم آزادی پاکستان کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں قیام پاکستان کے شہداء کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔تقریب میں شریک اورسیزز پاکستانیوں نے اس سال کی جشن آزادی کی خوشیاں پاک فوج کی کامیابیوں کے نام کرتے ہوئے کہا کہ آج پاک فوج کی بدولت پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپریشن "بنیان المرصوص” نے دنیا بھر میں پاکستان کا وقار بلند کیا ہے۔تقریب میں صاحبزادہ عتیق گھمن، ذیشان چوہان، حاجی محمد روف، میاں انوار مہر، شاہد بنگش، انوار وزیر خان، عرفات خان اور عبدالعزیز بنگش سمیت سیکڑوں پاکستانی شریک ہوئے۔