News Views Events

قراقرم ہائی وے پر چین کے تعمیر کردہ 1,403 میٹر طویل سرنگ کی کامیاب تکمیل

0

 

اسلام آباد: چین کی مدد سے تعمیر کیے جانے والے قراقرم ہائی وے کی ازسرنو تعمیراتی منصوبے کے تحت سب سے طویل سرنگ "لوگرو-بی” کو کامیابی کے ساتھ کھود لیا گیا ہے۔ یہ پیش رفت جمعرات کے روز سامنے آئی، جسے دونوں ممالک کے درمیان جاری تعمیراتی تعاون کا اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

1,403 میٹر طویل یہ سرنگ قراقرم ہائی وے کا اہم حصہ ہے، جو پاکستان کو چین سے زمینی طور پر جوڑتا ہے۔ سرنگ کو جدید چینی انجینیئرنگ معیار کے مطابق ڈیزائن اور تعمیر کیا گیا ہے، جو اس کے محفوظ اور دیرپا ہونے کی ضمانت فراہم کرتا ہے۔

قراقرم ہائی وے، جسے چین-پاکستان دوستی شاہراہ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، پاکستان کے شمالی علاقے گلگت بلتستان سے گزر کر چین تک جاتی ہے اور دونوں دوست ممالک کے درمیان تجارت، سیاحت اور سفری سہولیات کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔

منصوبے کی تکمیل سے نہ صرف خطے میں آمدورفت میں بہتری آئے گی بلکہ اقتصادی راہداری (CPEC) کے تحت جاری منصوبوں کو بھی تقویت ملے گی۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.