گولڈ میڈل جیتنے پر سعودی سفیر کی ارشد ندیم کو مبارکباد
اسلام آباد:ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل حاصل کرنے پر سعودی عرب کے پاکستان میں سفیر نواف بن سعید المالکی نے ارشد ندیم کو مبارکباد دی ہے۔
سعودی سفیر نواب نن سعید المالکی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا کہ جب عزائم بلند ہوں، تو نتیجہ سونا بن جاتا ہے ۔ ’میں ایتھلیٹ ارشد ندیم کو کو ایشین ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں گولڈ میڈل حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔‘
https://x.com/AmbassadorNawaf/status/1928823006115279106
یاد رہے کہ ایشین ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں پاکستان کے ایتھلیٹ ارشد ندیم نے سونے کا تمغہ حاصل کیا ہے۔
ارشد ندیم نے فائنل کے 5 ویں راؤنڈ میں 86.40 میٹرز کی جیولین تھرو کرکے فائنل اپنے نام کیا۔
جنوبی کوریا میں ایشین اتھلیٹکس چیمپیئن شب کے فائنل میچ میں جیولین تھرو میں پاکستان کی طرف سے ارشد ندیم اور یاسر سلطان نے حصہ لیا جبکہ کل 12 کھلاڑی شامل تھے۔