News Views Events

صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین چین کے دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

0

پنجاب کے صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین چین کے دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

لاہور: پنجاب کے صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین چین کے دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ انہوں نے چین کی 15 سے زائد بڑی سرمایہ کار کمپنیوں سے ملاقاتیں کیں اور 4 بڑے سرمایہ کار گروپوں کے ساتھ پنجاب میں سرمایہ کاری کے حوالے سے معاہدوں پر دستخط بھی ہوئے ۔ ان معاہدوں کے تحت پنجاب میں نئے کارخانے لگیں گے اور اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔چوہدری شافع حسین کے گزشتہ دورہ چین کے دوران بھی متعدد کمپنیوں سے پنجاب میں سرمایہ کاری کے معاہدے طے پائے تھے۔ چین کی ویوو موبائل کمپنی نے فیصل آباد انڈسٹریل سٹیٹ میں اپنا کارخانہ لگانا شروع کردیا ہے.

Leave A Reply

Your email address will not be published.