ایشیا میں دیرپا امن کیلئے امریکا خارجہ پالیسی میں مسئلہ کشمیر کو ترجیح دے، چوہدری شجاعت
اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ کےصدرو سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ امریکا کو اپنی خارجہ پالیسی میں مسئلہ کشمیر کو ترجیح دینا
ہوگی، تاکہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد رکھی جاسکے۔

مسئلہ کشمیر
تفصیلات کے مطابق مسئلہ کشمیر جیسے عالمی حساس مسئلہ پر سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے اپنے بیان میں کہا کہ عالمی طاقتیں واقعی دنیا میں امن کی خواہاں ہیں، تو کشمیر جیسے دیرینہ تنازع کو نظرانداز کرنا ممکن نہیں۔
امریکی صدر کی پاک بھارت جنگ بندی میں دلچسپی حوصلہ افزا اقدام ہے، امید ہےکہ وہ اسی سنجیدگی سے مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل میں بھی عملی دلچسپی اور ترجیحی اقدامات اٹھائیں گے۔
روس یوکرین ، اسرائیل اور فلسطین جیسے تنازعات
چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ دنیا روس یوکرین ، اسرائیل اور فلسطین جیسے تنازعات کے حل میں دلچسپی لے رہی ہے تو وہ کشمیر جیسے اہم مسئلے کو بھی نظرانداز نہ کرے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی طاقتیں مصلحتوں سے بالاتر ہو کر جنوبی ایشیائی خطے میں انصاف پر مبنی پالیسی اپنائیں۔
پاکستان کا بھارتی جارحیت کا جواب تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا:مسز فرخ خان