پاکستان اور آزادکشمیرمیں سکون صرف پاک فوج کی مرہون منت ہے،کامران ایوب
اسلام آباد:سدھنوتی کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت سردارکامران ایوب نے کہا ہے کہ پاکستان اور آزادکشمیرمیں سکون صرف پاک فوج کی مرہون منت ہے۔
پاک فوج کی قربانیوں کے باعث قوم سکون کی نیند سوتی ہے جس پر ہم آرمی چیف سید عاصم منیر کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ کشمیرمیں بدامنی اور کرپشن کے باعث حالات ابترسے ابترہورہے ہیںجن پر بھرپورتوجہ دینے کی ضرورت ہے۔ایسا نہ ہوکہ پھر حالات احتجاج کارخ اختیارکرلیں، اس لئے پہلے پہلے تمام معاملات حل کر لئے جائیں تو بہتر ہے۔
مقبوضہ کشمیرمیں بھارت نے کشمیریوںپر مظالم کی انتہاکردی ہے ،کشمیری عوام کو نمازجمعہ کی ادائیگی کی بھی اجازت نہیں دی جارہی،عالمی برادری کو بھارتی بربریت کا نوٹس لیناچاہیے۔دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔ہمیں پاک فوج کے افسران اور جوانوں پر فخرہے۔